لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد ووٹ کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٓج پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ،عمران خان ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسمبلی کمیٹی روم میں ہوگا ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پہنچنا شروع ہوگئے۔















