اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی افواہیں پھیلا رہے تھے ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس سوچ سے باہر نکل کر ملک و قوم کا سوچنا ہو گا، عمران خان کو اپنی انا سے نکل کر ملک و قوم کا سوچنا چاہیے۔بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ حوصلہ رکھیں انتخابات آ جائیں گے پتہ چل جائے گا عوام کس کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جنیوا کانفرنس میں پاکستان کو بہت بڑی کامیابی ملی، عالمی برادری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، یہ عالمی دنیا کا موجودہ قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے،عالمی برادری بالخصوص اسلامی عرب ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمیں تمام تر اختلافات بھلا کر ملک کو مضبوط کرنا ہے۔















