پشاور (نیوز ڈیسک) کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس خفیہ معلومات پر تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا ہےآپریشن میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اور شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ حالیہ دہشتگرد حملوں کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے ،اس قبل لاہورسمیت گوجرانولہ، ساہیوال کو بڑی تباہی سے بچایا اور دہشت گروں کو گرفتار کیا۔















