اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئرس کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہیے، 71 فیصد لوگ فوری انتخابات چاہتے ہیں۔
iRIS کا سروے ہمارے مقتدر حلقوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے 79% پاکستانی سمجھے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے 59% کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئ ہے 71% فوری انتخابات چاہتے ہیں pic.twitter.com/lItTQm2zKv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023
بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئرس کے سروے کے مطابق 79 فیصد پاکستانی سمجھے ہیں کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، 59 فیصد کی مالی حالت پچھلے سال سے بدتر ہوئی ہے اور 71 فیصد لوگ فوری انتخابات چاہتے ہیں، یہ ہی فکر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کیے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں، شوریٰ کا کونسیپٹ اسلامی ہی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے، لہٰذا جہاد کے اعلان کا حق ووٹ سے بنی حکومت کو ہے جو شوریٰ کی منظوری سے یہ اعلان کرے، انفرادی گروپس کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا ورنہ فساد فی الارض ہو گا۔















