سموگ پھیلانے میں ماحولیات کے افسران کا بھی کردار ہے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور ( اے بی این نیوز  )جتنا رول سموگ پھیلانے میں فیکٹریوں کا ہے اتنا ہی کردار ماحولیات کے افسران کا ہے،لاہور ہائیکورٹ نےقانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا،، جسٹس شاہد کریم نے ریما رکس میں کہا ،،افسران کی نشاندہی کرائیں، ان کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی،، گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کیخلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے،ڈولفن والے اور کچھ نہیں کرتے تو یہی کریں کہ گاڑیاں دھونے والوں کی تصویر ہی اتار لیں۔ کیس کی سماعت 22نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔