لاہور ( اے بی این نیوز )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لال حویلی کو ڈی سیل کردیاگیا،عدالت کی متروکہ وقف املاک بورڈ کو لال حویلی کیس دوبارہ سننے کی ہدایت،جسٹس مرزاوقاص نے ریمارکس دیئے ہمارے ہاں محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے،جب مرضی ہو سرگرم ہوجاتے ہیں،عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کل بھی پاک فوج کے ساتھ آج بھی ہوں اورکل بھی پاک فوج کے ساتھ رہوں گا،40دن کے چلے نے میری زندگی بدل دی،تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے،9مئی لعنتی پروگرام تھا جو گندے لوگوں نے کیا،جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم انجم ہماری آن بان شان ہیں















