اہم خبریں

اے آئی ٹریننگ کورسز بالکل فری،داخلہ تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(اے بی این نیوز) این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے جدید مہارتوں کے اے آئی ٹریننگ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے ’اسکلز آف ٹومارو‘ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے متعلق کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (این اے وی ٹی ٹی سی) نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے جاری ’اسکلز آف ٹومارو‘ پروگرام کے تحت مختلف جدید اور مارکیٹ کی طلب سے ہم آہنگ ٹریننگ کورسز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

این اے وی ٹی ٹی سی کے مطابق نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے متعدد خصوصی ٹریننگ کورسز پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں AI-Augmented Digital Marketing & SEO، AI Financial Analysis with Power BI، AI-Powered E-Commerce، Earning Money Through Freelancing، AI-Augmented Graphic Design & Video Editing اور AI for Everyone شامل ہیں۔

ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 21 جون 2026مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ داخلوں کی مدت میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ان جدید تربیتی پروگراموں سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
NAVTIC SKILLS OF TOMORROW AI Courses
یہ کورسز نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں میں عملی مہارتیں فراہم کریں گے، جس سے ان کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ متوقع ہے۔

این اے وی ٹی ٹی سی (نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن) نے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں اس سائٹ پر https://nsis.navttc.gov.pk/sign-in جمع کرا دیں تاکہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے

طلبا و طالبات اس شاندار موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، اپنی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کریں، اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جائیں اور مستقبل کے لیے خود کو تیار کریں۔
مزید پڑھیں: آج بروز بدھ 17جون سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں