Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر اور ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماخدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،دو رکنی بینچ نے 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ،عدالت نے کہاکہ خدیجہ شاہ کامعاملہ مزید انکوائری کا معاملہ ہے،ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، کوئی غلطی کرے اور معافی بھی مانگے تو اسے ایک موقع ملنا چاہیے، خدیجہ شاہ نے متنازعہ ٹویٹ ڈیلیٹ کیے اور معافی کا ٹویٹ بھی کیا،ٹرائل کورٹ شہادتیں ریکارڈ کرتے وقت تمام حقائق کا جائزہ لے۔