اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی،تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی سرکاری دفاتر کےاوقات پیر تاجمعہ صبح 8:30 سے 4.30 بجے تک مقررکئے گئے ہیں جبکہ پیر تا جمعہ ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا،وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔















