اہم خبریں

21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، شہبازشریف

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہازشریف نے کہاہے کہ21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے،ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے،ہم ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے، تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وزیراعظم شہبازشریف سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف بھی موجود تھے،ملاقات میں 21 اکتوبر کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیاجبکہ قائدمسلم لیگ (ن)میاں محمد نوازشریف کے استقبال کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم ومسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہازشریف نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو پورا کریں گے،ملک کو معاشی تباہی کے گڑھے سے پھر نکالیں گے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی قیادت میں پھر سب ٹھیک کریں گے، ہم ثابت کریں گے کہ سب ٹھیک ہوسکتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ21 اکتوبر وعدوں کی تکمیل کے نئے دور کا آغاز ہے، دِن رات جس طرح راہنما اور کارکن جذبے سے کام کررہے ہیں، قابل تحسین ہے۔

متعلقہ خبریں