اہم خبریں

نگراں وزیراعظم کی گریٹ ہال آف پیپلزآمد،چینی صدرکے عشائیے میں شرکت کرینگے

بیجنگ(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑعشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلزپہنچ گئے ،تفصیلات کے مطابق منگل کو ،چینی صدرنےتیسرے بیلٹ اینڈروڈفورم میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزازمیں عشائیہ دیاہے،عشائیے میں روس،کینیا،ایتھوپیا،منگولیا،ہنگری،سری لنکا،ازبکستان،موزمبیق،چلی اوردیگرعالمی رہنماشریک ہیں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑعشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلزپہنچ گئے ،چینی صدرشی جن پنگ اورخاتون اول نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑکااستقبال کیا،نگران وفاقی کابینہ کے وزرا بھی عشائیے میں شرکت کرینگے،اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے عشائیے میں شریک دیگرعالمی رہنماؤں سے غیررسمی ملاقاتیں بھی کیں۔

متعلقہ خبریں