اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگز میں شرکت،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی مراکش میں سائیڈ لائن ملاقاتیں، مرکزی بینک مراکش کے گورنر سے ملاقات میں عالمی مالیاتی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا،معاشی صورتحال اوراقتصادی تعاون کی راہیں ہموار کرنے سمیت اہم امور پر بھی گفتگوکی۔
