Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

90دن میں انتخابات، الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں90 دنوں میں الیکشن نہ کرانے کیخلاف اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، منیر احمد ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق 90 دنوں میں الیکشن کرانا آئینی پابند ہے۔الیکشن کمیشن نے ابھی تک 90 دنوں میں الیکشن کرانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے،اسمبلیوں کے تحلیل کے بعد اب 90 دنوں میں الیکشن کرانے کیلئے وقت بھی بہت کم رہ گیا ہے ،90 دنوں میں الیکشن کرانے کے احکامات دیئے جائیں ، جبکہصدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا کہا جائے۔