شوہرکو قتل کر کے دوسری شادی کرنیوالی لڑکی ،لڑکے سمیت قتل

مانسہرہ (نیوز ڈیسک) شوہرکو قتل کر دوسری شادی کرنیوالی لڑکی کو لڑکے سمیت قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر کو قتل کیا تھا جیل سے رہائی کے بعد دوسری شادی کر لی تھی ۔ دوران سفر کچھ نامعلوم افراد نےپانوروڈ پر گاڑی روک کر فائرنگ کر کے لڑکا لڑکی کو قتل کردیا،لڑکی کا تعلق پاشتوقلے سے جبکہ لڑکا مانسہرہ کا ہے ۔ قتل کے حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔