الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے حوالے سےاعلان عدالت میں چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر۔ درخواست مقسط سلیم ایڈووکیٹ نے دائر کی آئین کے مطابق الیکشن نوے روز کے اندر ہونے چاہئیں، درخواست الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کا اعلان کیا جو آئین سے متصادم ہے ، درخواست الیکشن کمیشن آئینی حدود سے انحراف نہیں کر سکتا ،درخواست عدالت جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے ، استدعا عدالت الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق نوے روز میں انتخابات کروانے کا حکم دے ،