اہم خبریں

نگران حکومت کا بڑا فیصلہ ،پاکستان میں مقیم11لاکھ غیرقانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جائیگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران حکومت کا بڑا فیصلہ ،پاکستان میں مقیم11لاکھ غیرقانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جائیگا۔ذرائع کے مطابق افغان باشندوں کی بے دخلی کے حوالے سے سمری وزارت داخلہ سے منظورکے بعد جن افغان باشندوں نے اپنے ویزوں کی تجدید نہیں کرائی اُن کو افغانستان واپس بھیجا جائے گا،دوسرے مرحلے میں پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو واپس بھیجا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو ریذیڈیس کارڈ کی تجدید نہ کرانے پر وپاس بھیجا جائے گا،اس حوالے سے وزارت داخلہ نے افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کرلیا۔

متعلقہ خبریں