اہم خبریں

استور،ضمنی انتخابات کیس ، پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر 20ستمبرکو سماعت ہوگی

استور( اے بی این نیوز    ) ضمنی انتخابات کیس ، پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر 20ستمبرکو سماعت ہوگی،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے فریقین کی پیشی کے بعد سماعت کی تاریخ دی، مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے امیدوار ان کے وکلاء پیش ،ریٹرننگ آفیسر استور کی طرف سے جاری فارم 47 میں پی ٹی آئی امیدوار خورشید خان کی برتری تھی، دوسرے نمبر پر آنے والے مسلم لیگ ن کے امیدواررانا فرمان علی نے انتخابی نتائج روک کر ری الیکشن کی پٹیشن کی تھی،آر او آفس کے باہر نتائج روکنے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں