اہم خبریں

لاہور سے 25 نوجوان عمرہ ادائیگی کیلئے موٹر سائیکلوں پر سعودی عرب روانہ،60دن میں منزل مقصود پر پہنچیں گے

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور سے 25 نوجوان عمرہ ادائیگی کیلئے موٹر سائیکلوں پر سعودی عرب کے منفرد سفر پر روانہ ہو گئے۔نوجوانوں کا یہ گروپ حجاز مقدس کے منفرد سفر پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہوا۔ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان کے حکام اور ایرانی خانہ فرہنگ کے عہدیداروں نے گروپ کو الوداع کہا۔ٹی ڈی سی پی کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان 60 دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔ موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوان پاکستان سے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے ایران، امارات، کویت، اردن اور عراق سے گزریں گے۔

متعلقہ خبریں