اہم خبریں

پنجاب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد گرفتار

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، سکیورٹی فورسز نے کومنگ آپریشن میں لاہور، گوجرانولہ اور ساہیوال کوبڑی تباہی سے بچالیا، کومنگ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، ملزمان میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب، شاہ ولی شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کر کے انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔حکام کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کئے جن میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ خبریں