اہم خبریں

گوجرانوالہ: باپ کو بیٹے کا اغوامہنگا پڑ گیا، جھوٹی افواہ پر گرفتار

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے کے واقعہ کا دو روز بعد ہی ڈراپ سین ہوگیا، مغوی بچے کا والد ہی اغواء کار نکلا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرالیا۔واقعہ تھانہ فیروزوالا کے علاقہ جھنگی میں پیش آیا، شہباز نامی ملزم نے پہلے گھر والوں کو بتایا کہ اسے ٹیلی فون پر نامعلوم اغواء کار بیٹے کے اغواء کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔جھوٹی افواہ پھیلانے کے بعد ملزم گھر والوں سے چھپا کر 12 سالہ بیٹے شاہ زیب کو سیالکوٹ لے گیا اور ایک جاننے والے کے گھر چھپا کر اغواء کا ڈراما رچایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں تو ملزم نے بتایا کہ نامعلوم اغواء کار ٹیلی فون پر ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگ رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے ایک مخالف پر شبہ بھی ظاہر کر دیا۔ملزم شہباز کے بیانات مشکوک لگنے پر پولیس نے اسی کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے سارا سچ اگل دیا۔

متعلقہ خبریں