اہم خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع،ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونے کاحکم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی جبکہ عمران خان کو ہر صورت تفتیشی افسرکے رو برو پیش پیش ہونے کا حکم۔جمعرات کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کی جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی ، اس کے بعد عمران خان کے وکیل کی جانب سے عدالت میں پیشی کے لیے میڈیکل گراؤنڈ پر 2 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا کی گئی۔اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ نومبر میں پیش آئے واقعہ کے بعد سے عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں، عمران خان سیاسی معاملات چلا رہے ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے، عمران خان نہ عدالت میں پیش ہوئے اور نہ شامل تفتیش ہوئے، ضمانتی مچلکوں کے سوا عمران خان نے ایک بھی عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا، عمران خان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کی جائے۔دوران سماعت جج رخشندہ شاہین نے ریماکس دیئے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے، عدالت تفتیشی افسر کو کوئی ہدایت نہیں دے گی، تفتیشی افسر جیسے اور جہاں چاہے تفتیش کرنا چاہتا ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ کچھ بھی ہو یقینی بنائیں عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہونگے،سابق وزیراعظم ہر صورت شامل تفتیش ہوں۔ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ عمران خان ہر حال میں تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں۔

متعلقہ خبریں