اہم خبریں

اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی ،نواز شریف نے لندن بُلا کر لوگوں کے سامنے وزارت سے نکالا، یہ باعزت طریقہ نہیں تھا، مفتاح اسماعیل کی آہ وبکا

کراچی( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مفتاح اسماعیل موجودہ وزیر خزانہ کیخلاف پھٹ پڑے، اسحاق ڈار نے 6 ماہ تک میرے خلاف مہم چلائی،کہتا تھاڈالر پیٹرول سستا کردوں گا، نواز شریف نے لندن بُلا کر 12 لوگوں کے سامنے وزارت سے نکالا، یہ باعزت طریقہ نہیں تھا۔تفصیلات مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی، اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا ،یہ کہتا تھا میں 160 کا ڈالرکردوں گا،میرے خلاف پروگرام کراتے تھے، اسحاق ڈار نواز شریف کے قریب تھے،ان کا بیٹا نواز شریف کا داماد ہے،وہ نواز شریف سے کہتے تھے میں ڈالر اور پیٹرول سستا کردوں گا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف میری کارکردگی سے خوش تھے، ہٹانا نہیں چاہتے تھے، مجھے ہٹانا وزیرِ اعظم کی صوابدید تھی مگر جس طریقے سے ہٹایا وہ درست نہیں تھا، نواز شریف نے لندن بلایا، 12 لوگوں کے سامنے وزارت سے نکالا، یہ سب عزت کے ساتھ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ گروپ بندی نہیں ہوتی، پارٹی میں اپنے اپنے ذہن کے لوگ ہوتے ہیں لیکن سب لوگ جانتے تھے ڈار صاحب کی ذاتی خواہش ہے، 2017 میں بھی وزیر تھے تو وزارت کے ہوتے ہوئے لندن چلے گئے تھے، تب میں نے ڈالر ڈی ویلو کیا تو انہیں نے ٹی وی پر تنقید کی، پارٹی میں آپس میں بات کرسکتے ہیں لیکن ٹی وی پر نہیں بول سکتے‘۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’ڈار سے برداشت نہیں ہوتا اور ان سے نہیں دیکھا گیا کوئی اور آدمی وزیر تھا، وہ سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ میں ان کو ہی وزیر ہونا چاہیے تھا‘، مجھے اس سے مسئلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل بھی بحال ہو گئی تھی اور ڈیفالٹ رسک بھی کم ہو گیا تھ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ عمران خان ایک اچھا سیاستدان ہے، سیاسی بیانیہ بنانے میں کوئی سیاستدان ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

متعلقہ خبریں