اہم خبریں

اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ، جاوید لطیف کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آرہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے ، اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آرہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی سے 186 ووٹ حاصل کرنے ہیں ، جبکہ دوسری طرف زہرا نقوی کے بعد راولپنڈی سے مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے والی مومنہ وحید نے بھی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں