اہم خبریں

عمران خان کو نااہل کروانے کی سوچ ، حکومت کا غلط فیصلہ ثابت ہوگا، جو ان کے گلے پڑے گا، شیخ رشید کا انکشاف

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو نااہل کروانے کی سوچ ،حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ثابت ہوگا، عمران خان کھمبےکو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتےگا۔

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ راتت کی تاریکی میں شب خون مار کے حکومت پر ناجائز قبضہ کیا لیکن اُلٹا عمران خان مزید مضبوط اورمقبول ہوگیا، اب یہ سوچ رہیں ہیں کہ عمران خان کو کیسے نا اہل قرار دیا جائے یہ حکومت کا ایک اور غلط فیصلہ ہوگا، جو ان کے گلے پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ جیتے گا، حکومت کہتی ہے مرغی مضر صحت ہے کیک کھائیں۔

متعلقہ خبریں