اہم خبریں

تاجر دکانیں جلد کھولنے ،بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی،وفاقی وزیر احسن اقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ تاجر دکانیں جلد کھولنے ،بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی، سعودی عرب اور چین سے قرض مل جائے گا پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تاجر دکانیں جلد کھولنے اور بند کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو رات کے اوقات میں بجلی بہت مہنگی کرنا پڑے گی، توانائی بچت پروگرام کے پہلے مرحلے میں سخت اقدامات نہیں کرنا چاہتے ۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے پیسے آنے والے ہیں، چین سے قرض رول اوور ہونے والا ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ،آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں گے اور 6 ماہ میں مالی پوزیشن بہتر ہوجائے گی جب کہ حکومت نے اداروں کی نج کاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں