لاہور (نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن کی طرف سے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کرکے الیکشن ٹریبونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا، عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے۔















