اہم خبریں

اسلام آباد آئی ٹین دھماکے میں ملوث10 سے زائد دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد: (نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی ، خود کش دھماکے کا پورا نیٹ ورک گرفتار کرلیا۔ پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، 23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔جلد وزیر داخلہ کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے اور زیرحراست دہشتگردوں کی تفصیلات بتائیں گے۔

متعلقہ خبریں