اہم خبریں

چیئر مین مین تحریک انصاف عمران خان کاپارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی پر الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہر کر رکھے ہیں، عدالت درخواست پر حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو کاروائی سے روکنے کا حکم دے۔ جبکہ پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی پر عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دائر درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ عدالت الیکشن کمیشن کا اقدام کالعدم قرار دے۔

متعلقہ خبریں