مولانا طارق جمیل کی لندن آمد، پی ٹی آئی چیئرمین کے قریبی دوست سے خصوصی ملاقات

لندن(نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی کے قریبی دوست اور معروف بزنس مین انیل مسرت کی دعوت پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل لندن پہنچ گئے،مسلم کمیونٹی سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ لوگ اس حوالے سے سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا یہ ملاقات سیاسی ہے یا مذہبی۔اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں لوگوں کے دلچسپ تبصرے جاری۔ واضح رہے پہلے مولانا طارق جمیل کا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا سلسلہ تھا جو اب مکمل منقطع ہو چکا ہے ۔