اہم خبریں

جناح ہاؤس حملہ کیس، علیمہ خان کی27 جون تک عبوری ضمانت منظور

لاہور(اے بی این نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کی 27 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو علیمہ خان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے علیمہ خان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔علیمہ خان نے وکیل رانا مدثر کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد کیا ،علیمہ خان کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کرنا ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔

متعلقہ خبریں