Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سابق وفاقی وزیرمراد سعید سمیت 4 پی ٹی آئی ایم پی ایز کی گلگت بلتستان میں موجودگی کا انکشاف

گلگت(اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیرمراد سعید سمیت خیبر پختونخواہ کے 4 ایم پی ایز کی گلگت میں موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ گلگت پولیس نے کنوداس ایریا میں ناکے لگا سیکورٹی کو الرٹ کر دیا۔ چاروں افراد کے عدالت سے ضمانت کیلئے آنے کی اطلاع ہے اس لیئے گرفتاری کیلئے ناکے لگا دیئے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ملک سمیت گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کے اہم رہنمائوں کو 9 مئی کے گھیرائو جلائو میں وفاقی وزراء سمیت گلگت سے کئی اہم کارکن ملوث ہیں۔ اطلاع ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید سمیت خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کنوداس ایریا میں ناکے لگاکر سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے اور سیکورٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔