اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سی ڈی اے اور سول سوسائٹی کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔پاکستان مانومنٹ کو ہرے رنگ میں روشن کر دیا گیا۔چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل نے شہداء کی یادگار پر پھول پیش کئے گئے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے بھی پھول پیش کئے۔تقریب کے شرکاء نے شہداء سے اظہار عقیدت کے لئے شمعیں بھی روشن کیں۔ مختلف کیڈٹ کالجز اور سکولوں کے طلباء اور شہریوں کی طرف سے شہداء کو سلامی پیش کی گئ، اس مو قع پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم پر آنچ نہیں آنے دی۔ملک میں قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیاں لازوال ہیں،شہدا کے خاندان اور ان سے منسوب نشانیاں ہمارے لیے انتہائی مقدس ہیں، شہدا کی تکریم کسی بھی قوم کے زندہ ہونے کا ثبوت ہوتی ہیں،چیئرمین سی ڈی اے نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں بھی روشن کی۔شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئ۔















