گوجرانوالہ ( اے بی این نیوز )یوم تکریمِ شہداءِ پاکستان کے موقع پر گوجرانوالہ میں شہداء یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا،شہداءِ پاک فوج سے عقیدت و محبت کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر لوگوں کاجذبہبہ دیدنی تھا۔عوام نے پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ شہداء کی تکریم و عزت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ سلام ہے ان ماؤں کو جنہوں نے اپنے بہادر سپوت دھرتی کی خوشحالی کیخاطر قربان کردیے۔ عوام اور پاک فوج کے مابین ایک مضبوط عقیدت کا رشتہ جسے کوئی بھی کمزور نہیں کرسکتا۔شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ شہداء ہمارا فخر اور پاک فوج ہمارے سر کا تاج ہے















