راولپنڈی(نیوزڈیسک)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان و ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ اور انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ محمد علی منہاس نے یوم تکریم شہدا وطن کے موقع پرکہا ہے کہ شہیدوں کا لہو کسی فرد کا نہیں قوم کا قرض اور ملک ملت کا فخر ہوتا ہے افواج پاکستان سمیت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے انتظامی اداروں کے افسروں اور جوانوں کی ملک وقوم کے لئے لازوال قربانیاں ہیں جنھیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ملک و قوم کے امن سلامتی اوراستحکام کیلئے یونیفارم پہنے ہوئے دھرتی کے بیٹوں کو جس قدر خراج تحسین پیش کیا جائےیہ کم ہے۔عامر فدا پراچہ نےکہا کہ ارض پاک کی حفاظت اور سلامتی و استحکام کی خاطر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اپنی جانوں کے نذررانے پیش کیے ہیں۔عامر فدا پراچہ نےکہا کہ ہمیں یہ حقیقت فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ حب الوطنی ،قومی اتحاد ، اور دفاعی قوت مقصود باالذات نہیں ہے نہ اس کا مقصد جوش جذبے مہارت کا محض تقریبی اظہار ہے بلکہ اس کی اصل آزمائش قومی ترقی و بقا کی جدوجہد کا عملی میدان ہے قدرتی آفات ہوں یا مشکل ترقیاتی منصوبے اندرونی ملکی انتشار اور دہشت گردی پہ قابو پانے کےلیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے انتظامی اداروں کے ساتھ ملکر افواج پاکستان نے ملک و قوم کو استحکام بخشنے میں اہم کردار ادا کیا اسی طرح ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے میں بھی افواج پاکستان نے اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے دشمنان وطن کے دانت ہمیشہ کھٹے کیی ہیں جس طرح ہماری افواج ، پولیس رینجرز اور دیگر قومی دفاعی ادارے ملک و قوم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں بالکل اسی طرح پاکستان کے ہر ایک شہری کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوی دھرتی کے ان جانباز سپوتوں کی عزت و تکریم پہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرناچاہیے۔انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ محمدعلی منہاس نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بہتر شہداء کی عزت و تکریم اور کون جانتا ہے ہماری قیادت اور کارکنوں نے دہشتگردوں کو کھلے عام للکارا اپنی زندگیاں اس پاک دھرتی پہ نچھاور کیں مگر دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزام میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔عامر فدا پراچہ اور راجہ محمد علی منہاس نے اس موقع پہ زبردست الفاظ میں شہدا وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہو مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان شہدا وطن کے خاندانوں کو بھی سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جو بخوشی اپنے پیاروں کو وطن کی حفاظت کے لیے وقف کر دیتے ہیں آج کا دن منانے کا مقصد ان تمام پاکستان مخالف قوتوں کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ تمام پاکستانی قوم بلاتفریق اور تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے شہدا اور دفاع وطن میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے اس ارض وطن کے دفاع کی خاطر اپنی زندگیوں کو خطرات میں ڈال کر ملک و قوم کی حفاظت کرنے والوں کو تمام پاکستانی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور بقاء و ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں سے افواج پاکستان اور دفاعی و انتظامی اداروں کے ذمہ داران آہنی ہاتھوں سے نمپنے کی خداداد صلاحیتیں رکھتے ہیں ہمارے شہداء ہمارا اعزاز ہیں ان کی بےتوقیری کرنے والوں کو پاکستانی قوم کبھی معاف نہیں کریگی۔















