مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ قائم ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کل جوڈیشل کمیشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن رضوی شامل ، ،عمران خان سمیت 4 افراد نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو چیلنج کیا تھا،، حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ، قائم کیا تھا ، جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کے چیف جسٹس بھی شامل تھے