اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی،وزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کی طرف سے کشمیر پر جھوٹے پراپیگینڈے اور مقبوضہ وادی میں حالیہ G-20 اجلاس بلا کر دنیا کو غلط ثاثر دینے کی مزموم کوشش کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کے اقدام کو سراہاوزیرِ اعظم نے وزیرِ خارجہ کے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی سے بھرپور خطاب کی بھی تعریف کی،وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ ثابت کرنے کی مزموم کوششیں کبھی کامیاب نہ ہو سکیں گی،ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔















