اسلام آباد (اے بی این نیوز )شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ ،، کل ’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جائے گا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو کی یادگار شہداء پر ہوگی ،، ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا ،، افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہدا پر سلامی دی جائے گی۔















