اسلام آباد (اے بی این نیوز )نومئی کے پرتشددواقعات،،حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی شہداء کنونشن کا انعقاد ا کچھ دیر بعد ہوگا، اسلام آبادکنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے پروگرام میں ملک بھر سے شہداء کی فیملیز شرکت کریں گی ،،وزیراعظم شہباز شریف شہداء کنونشن سے خطاب کریں گے،کنونشن میں مسلح افواج، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، ،نومئی کے واقعات کی خصوصی ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی، اسلا م آ با د میں پاک فوج کے حق میں ننھے بچوں کی ریلی کا انعقاد ، دو سو کے قریب طلبا شریک ہوئے۔















