ادب و اخلاق سب کیلئے ضروری ،آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی تو میں ہر کسی کو کہتا ہوں ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی تو ہر کسی کو کہتا ہوں کیونکہ ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔واضح رہے کہ آج ایک سول مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے دوران مکاملہ وکیل اصغر سبزواری سے کہا کہ آپ میری عدالت کافی وقت بعد آئے ، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ مجھے گڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ادب و اخلاق تو سب کے لیے ضروری ہے ،میں ہر ایک کو احترام دیتا ہوں،ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔ واضح رہے کہ دوران سماعت عمران خان کو ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہنے پرحکومت نے شدید تنقید کی تھی ۔