لاہورہائیکورٹ کا فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نےپی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔فرخ حبیب کی درخواست جسٹس انوار الحق پنوں نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں قومی ائرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جانے سے روکا گیا تھا۔