اہم خبریں

پنجاب ایپ کا کمال، گراں فرو شوں کے گرد گھیرا تنگ، اب تک 10 کروڑ روپے جرمانہ وصول

لاہور (نیوز ڈیسک)چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر نے بتایا کی کہ ایپ کی مدد سے شہریوں کو اشیائے خورونوش کی خریداری میں قابل قدر ریلیف حاصل ہوا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں جاننے اور متعلقہ شکایات کے اندراج کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ ‘قیمت پنجاب’ ایپ کے ذریعے گراں فروشی کی مد میں دکانداروں سے اب تک 10 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ اب تک 78 ہزار 829 اندراج شدہ شکایات میں سے 78 ہزار 411 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ایپ کو پرائس مجسٹریٹ ایپ سے منسلک کیا گیا ہے جس کی مدد سے فوڈ انسپکٹرز اشیاء کی دستیابی یا خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکتے ہیں۔ عوام کی جانب سے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں