کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، 8 ڈاکو گرفتار

کراچی (اے بی این نیوز   )کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، 8 ڈاکو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد،،،آپریشن 17 ویں روز بھی جاری،،پولیس دستوں کی کچے کے مختلف علاقوں میں زبردست کارروائی ،دلانی اور عمرانی گینگ کے ڈاکوؤں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ،،،،گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے 3 عدد جدید ترین کلاشنکوف ،رپیٹر، متعدد میگزینز اور سینکڑوں گولیاں برآمدکرلی گئیں،ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے،کچے کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کامیاب پیش قدمی جاری ہے