کراچی میں خاتون کو تیزرفتار کار کی ٹکر ، موقع پر ہی جاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں خاتون کو تیزرفتار کار کی ٹکر ، موقع پر ہی جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کراچی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔اس متعلق ریسکیو ذرائع نے کہا کہ کراچی کے علاقے بن قاسم کٹ کے قریب خاتون سڑک کراس کر رہی تھی کہ نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی،خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔