درگئی میں مسلح افرادکی فائرنگ سے دوسگے بھائی قتل

درگئی(نیوزڈیسک) مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے وزیر آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا اور واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے جنہیں درگئی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ورثا نے لاشیں درگئی مین چوک میں رکھ کر احتجاج کیا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم لیویز باریک بینی کے ساتھ تفتیش کر رہی ہے۔