اہم خبریں

اسٹیٹ بینک کےفیلڈدفاتراورنیشنل بینک کی مجازبرانچوں کےاوقات میں اضافہ کردیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک کےفیلڈدفاتراورنیشنل بینک کی مجازبرانچوں کےاوقات میں اضافہ کردیاگیا، مجاز برانچزکے اوقات میں اضافہ30اور31دسمبر کے لیے کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق پیر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیاکہ 31دسمبر بروز ہفتہ رات8 بجےخصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیاجائےگااسی مقصد کیلئےاسٹیٹ بینک کےفیلڈدفاتراورنیشنل بینک کی مجازبرانچوں کےاوقات میں اضافہ کیاگیا ہےا س دوران سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں اورٹیکسوں کی وصولی کی جائےگی،اعلامیہ میں کہاگیاکہ مجاز برانچزکے اوقات میں اضافہ30اور31دسمبر کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں