Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس انوار حسین نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی اس کے ساتھ خصوصی نوٹ بھی تحریک کیا کہ جسٹس عابد حسین اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں اس لے اس درخواست کو بھی اسی عدالت میں مقرر کیا جائے اس کے بعد رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے ایک درخواست بار بار دائر نہیں ہوسکتی کے اعتراض کیساتھ درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی ۔ اب د ونوں درخواستواں پر کل جسٹس عابد حسین چھٹہ سماعت کریں گے۔