اہم خبریں

پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے،عمران خان

لاہور( نیوز ڈیسک ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ عمران خان سے پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں سابق آئی جیز نے پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم اصلاحات حوالے سے اپنے نکتہ نظر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں