اہم خبریں

مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا: وزیراعظم کا کرسمس پر بیان

اسلام آ باد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھرپور کردار ادا کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھرکی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم مسیحیوں اور مسلمانوں دونوں کے لیے محترم ہیں، یہ جلیل القدر ہستیاں انسانیت کے لیے راہ ہدایت ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان پاک ہستیوں کے کردارکی پاکیزگی اور عظمت کی گواہی اللہ تعالی نےقرآن میں دی، قیام پاکستان کےموقع پر مسیحی برادری کے قائدین نے پاکستان کےحق میں ووٹ دیا۔شہباز شریف کے مطابق مسیحیوں کےقائم کردہ اسکول اور اسپتال آج بھی معاشرےکی خدمت کر رہے ہیں، تعلیم،صحت اور دفاع پاکستان سمیت مختلف شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے، تمام اقلیتوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری مذہبی اور آئینی ذمہ داری ہے، اقلیتی خواتین اور بچوں سمیت تمام طبقات کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں