اہم خبریں

کراچی سردی کی شدت میں اضافہ ،عوام گھروں تک محدود ، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی سردی کی شدت میں اضافہ ،عوام گھروں تک محدود آج دسمبر کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔ اتوارکومحکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 روز تک بالائی اور وسطی سندھ میں رات اور دن کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اور شہر میں مختلف علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

متعلقہ خبریں