اہم خبریں

عمران خان کی انتخابات مارچ یا اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی کردی، اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔عمران خان کی انتخابات مارچ، اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ انتخابات اپریل 2024 میں ہونے کی پیشگوئی کر رہے ہیں؟مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیل تو آپ جنرل باجوہ سے تا حیات ایکسٹینشن کی آفر کرکےکرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ ایف آئی اے کے ڈی جی سے کرنا چاہتے تھے، ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کرکے کی، ڈیل تو آپ نے نیب کے چیئرمین سے کی۔وزیراطلاعات نے کہا کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں، وہ زخم کافی ہیں، مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، کشمیر، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن پیشگوئی سے نہیں ہوتے، آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

متعلقہ خبریں